سماجوادی پارٹی (ایس پی)کے اکھیلیش یادو خیمے کے سینئر رہنما کرنمے نندا نے
یکم جنوری کو رام گوپال یادو اور اپنی معطلی کےلئے لکھے گئے خط میں ملائم
سنگھ یادو کے دستخط پر سوال اٹھائے ہیں۔اکھیلیش
خیمے کے قومی نمائندے کانفرنس کی صدارت کرنے کی وجہ سے نکالے گئے
مسٹر نندا نے دعویٰ کیا کہ دونوں خطوط میں مسٹر ملائم سنگھ یادو کے دستخط
الگ الگ ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نیتاجی کے دستخط کوئی اور کررہا ہے۔